ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال کے جلپائی گڑی میں دھند کی وجہ سے گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں، 13 افراد ہلاک

مغربی بنگال کے جلپائی گڑی میں دھند کی وجہ سے گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکراگئیں، 13 افراد ہلاک

Wed, 20 Jan 2021 19:33:09    S.O. News Service

کولکاتا،20؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کے جلپائی گڑی کے دھوپگڑی شہر میں شدید کہرے کے چلتے  ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں  13 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب  کو  پیش آیا

بتایا جارہا ہے کہ متعلقہ سڑک پر  دھند اتنی  شدید تھی کہ ڈرائیور ایک دوسرے کی گاڑیوں کو دیکھ نہیں  پائے  اور آپس میں متصادم ہو گئے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں ایک پتھروں سے لدا ہوا ٹرک بھی شامل تھا جو تصادم کے بعد کچھ گاڑیوں پر گر گیا، یہی پتھروں سے بھرا ٹرک اتنی زیادہ تعداد میں واقع ہونے والی اموات کا سبب بنا۔

خیال رہے کہ منگل کے روز بھی دھند کے سبب اتر پردیش کے متھرا یمنا ایکسپریس وے پر اسی طرح کا حادثہ پیش آیا تھا۔ منگل کی صبح پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔


Share: